ٹوکیو ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) ایشیائی فوریکس مارکیٹ میں جمعہ کو امریکی ڈالر اور یورو کی قدر کو استحکام رہا۔یورپ کی سنگل کرنسی یورو کی شرح تبادلہ0.06 فیصد اضافے کے ساتھ 1.1459 ڈالر جبکہ امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ جاپانی ین کے مقابلے میں 0.16 فیصد بڑھ کر 112.36 ین رہی۔ٹوکیو میں چھے کرنسیوں کی باسکٹ ڈی اے ایکس انڈکس 95.936 رہا۔