- Advertisement -
نئی دہلی۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) بھارتی ریاست تلنگانہ میں رواں سال کے دوران سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد 1008ہوگئی ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاستی محکمہ صحت وخاندانی بہبود کی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر سوکروتاریڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس ریاست تلنگانہ میں سوائن فلو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 217 جبکہ حیدرآباد میں 90 مریضوں کی تصدیق ہو ئی ہے جس کے بعد لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118534
- Advertisement -