اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے ڈیرہ غازی خان میں ملتان روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے اپنے تعذیتی پیغامات میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب اور زخمی ہونے والوں کےلئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا ا ظہار کیا اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔