25.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجمال خاشقجی کے قتل کی تصدیق کے بعد سعودی عرب کے ساتھ...

جمال خاشقجی کے قتل کی تصدیق کے بعد سعودی عرب کے ساتھ اربوں ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدے منسوخ کرسکتے ہیں، کینیڈین وزیر اعظم

- Advertisement -

مونٹریال ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تصدیق کے بعد سعودی عرب کے ساتھ اربوں ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدے کو منسوخ کرسکتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی زبان کے ایک ٹی وی شو میں انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ کینیڈا سعودی عرب سمیت ہر جگہ ہمیشہ انسانی حقوق کا دفاع کرتا رہے گا۔ کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ فوجی سازوسامان کی فروخت کے ضابطے میں یہ بات شامل ہے کہ ایسے ملک کو فوجی سامان فروخت نہیں کیا جائے گا جو اپنے شہریوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہو اور یہ کہ ایسا سامان سویلین افراد کے خلاف استعمال نہیں کیا جائے گا۔ سعودی عرب کو 15ارب کینیڈین ڈالر مالیت کی ہلکی بکتر بند گاڑیوں کی فروخت کے معاہدے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اس معاہدے میں کئی ایسی شقیں شامل ہیں جن پر عمل کیا جانا ضروری ہے اور اگر ان پر عمل نہیں ہوا تو ہم یقینی طور پر معاہدے کو منسوخ کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118678

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں