ماسکو ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نے ان کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا جس کے تحت دونوں ممالک نے بغیر کسی پیشگی شرط کے امن معاہدے پر دستخط کرنے تھے۔ ماسکو سے جاری گردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ روس نے مشرق بعید میں ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس کے دوران جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے کو تجویز پیش کی گئی تھی کہ دونوں ممالک کو امن معاہدے کی بنیاد پر دوست ممالک کے طور پر تمام متنازع معاملات کے تصفیے کے لیے کام جاری رکھنا ہو گا۔روسی صدر نے گزشتہ جمعرات کو شنزو ایبے سے ہونے والی غیر رسمی ملاقاتکے حوالے سے بتایا کہ شنزو ابے نے کہاتھا کہ جاپان فی الحال اس منصوبے کو قبول نہیں کر سکتا اور دونوں ممالک کو امن معاہدے پر مذاکرات کرنے سے پہلے علاقائی تنازع پر ایک اصولی فیصلہ کرنا ہوگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118680