یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر تیزی

57

لندن۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر تیزی رہی۔ موڈیز کی جانب سے اٹلی کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کے باوجود میلان انڈیکس میں 1.8 فیصد اضافہ ہوا۔لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 0.4 فیصد بڑھ کر 7081.06 پوائنٹ رہا۔فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 1 فیصد بڑھ کر 11665.68 پوائنٹ رہا۔پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 5130.29 پوائنٹ رہا۔ادھر اٹلی کا میلان ایف ٹی ایس ای ایم آئی بی انڈیکس موڈیز کی جانب سے ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کے باوجود 1.8 فیصد بڑھ کر 19428 پوائنٹ رہا۔