فوجی سیمنٹ کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں تین ماہ کے دوران 80 فیصد اضافہ

181

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) جولائی تا ستمبر 2018ءکے دوران فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ایف سی سی ایل) کے بعداز ٹیکس منافع میں 80 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اے ایچ ایل کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2018ءکے دوران کمپنی کا خالص منافع 801 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ جولائی تا ستمبر 2017ءکیلئے کمپنی کا بعداز ٹیکس منافع 444 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح سال 2017ءکی تیسری سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں سال کے اس عرصہ کے دوران ایف سی سی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں 357 ملین روپے یعنی 80 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔