یورپی گندم کے برآمدی نرخوں میں کمی

48

پیرس۔ 24 اکتوبر (اے پی پی)یورپی گندم کے برآمدی نرخ کم ہو گئے جس کی وجہ شکاگو کی منڈی میں اجناس کے نرخ کم ہونا ہے۔پیرس کی بڑی منڈی یا ایکسچینج ’یورو نیکسٹ‘ میں دسمبر کے لئے گندم کی سپلائی ایک یورو کی کمی کے ساتھ 200.25 یورو فی ٹن طے ہوئی جو کہ 2اکتوبر کے بعد یورپی گندم کے کم ترین برآمدی نرخ ہیں۔جرمنی، ہمبرگ منڈی میں رواں ماہ کی سپلائی کے لئے اعلی کولٹی کی گندم کے برآمدی سودے 200.27 یورو فی ٹن رہے۔