35.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںقائداعظم ون ڈے کرکٹ کپ کا دوسرا کوارٹر فائنل سوئی سدرن گیس...

قائداعظم ون ڈے کرکٹ کپ کا دوسرا کوارٹر فائنل سوئی سدرن گیس کمپنی اور حبیب بینک کی ٹیموں کے درمیان (کل) کھیلا جائے گا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ملک میں جاری قائداعظم ون ڈے کرکٹ کپ کا دوسرا کوارٹر فائنل سوئی سدرن گیس کمپنی اور حبیب بینک کی ٹیموں کے درمیان (کل) اتوار کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا کوارٹر فائنل میچ29 اکتوبر کو کے آر ایل اور ملتان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا کوارٹر فائنل میچ 30 اکتوبر کو پی ٹی وی اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل مقابلے یکم اور دو نومبر کو جبکہ فائنل 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119308

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں