پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں (کل)آمنے سامنے ہوں گی

108

دبئی۔27 اکتوبر(اے پی پی) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ (کل) اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، مسلسل فتوحات کے بعد پاکستانی ٹیم کا مورال بلند ہے اور اب اس نے کینگروز کے خلاف سیریز کلین سویپ کرنے پر نظریں جما لی ہیں۔ پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 66 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی، دوسرے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم گرین شرٹس کا پلڑا بھاری رہا اور اس نے کینگروز کو 11 رنز سے زیر کر کے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی۔ دونوں ٹیمیں تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں آج اتوار کو مدمقابل ہوں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھی آسٹریلیا کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔