پاکستان اور برطانیہ کے پاکستان میں ٹیکس کا نظام بہتر بنانے اور ٹیکس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط

85

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور برطانیہ نے پاکستان میں ٹیکس کا نظام بہتر بنانے اور ٹیکس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ایف بی آر اور برطانیہ کے ریونیو کے اداروں کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔ معاہدے کے مطابق برطانیہ پاکستان میں ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے میں پاکستان کی مدد کرے گا جس سے حکومتی آمدن بڑھانے اور قومی معیشت کے استحکام میں معاونت حاصل ہو گی۔