نئی دہلی۔28 اکتوبر(اے پی پی)بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ خبر گرم ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے کی بھارتکی دعوت کو مسترد کر دیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت میں 1950ءکے بعد سے ہر سال 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی پریڈ منعقد کی جاتی ہے جس میں دنیا کے سربراہان مملکت کو مہمان خصوصی بنایا جاتا ہے۔سوشل میڈیا پر اس پیش رفت پر بھارتکی حکومت بطور خاص نشانے پر ہے۔حالیہ دنوں بھارت اور امریکا کے تعلقات کی چمک ماند نظر آئی ہے اور دونوں ایک دوسرے سے کئی معاملوں میں متصادم بھی نظر آئے ہیں۔حال ہی میں امریکا نے بھارت کو روس کے ساتھ میزائل سسٹم کے سمجھوتے کے خلاف متنبہ کیا تھا لیکن اس نے 5 ایس 400 میزائل نظام کا معاہدہ کیا۔ٹرمپ انتظامیہ نے یوم جمہوریہ کے جشن میں شرکت نہ کرنے کے لیے جو وجہ پیش کی ہے وہ اسی دوران ان کے دوسرے اہم مشاغل میں شرکت ہے۔