مرکنٹائل ایکس چینج میں28 ارب روپے کے سودے

64
پی ایم ای ایکس میں 23.678بلین روپے کے سودے

کراچی۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,597 کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز/ انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 28ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 30,408 رہی،سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت 16.548 ارب روپے تھی جبکہ ڈی جے کے سودوں کی مالیت 6.275 ارب روپے, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.561 ارب روپے, سونے کے سودوں کی مالیت 1.191 ارب روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس سودوں کی مالیت 918.004 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 761.828 ملین روپے, کاپر کے سودوں کی مالیت 237.181 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 235.303 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 208.741 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 48.883 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 13.023 ملین روپے رہی،ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 11 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10.357 ملین روپے اورلال مرچ کی 28,186 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8.420 ملین روپے تھی۔