اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت سندھ میں چائنہ سپیشل اکنامک زون دھابیجی زون پر کام تےزی سے جاری ہے ،اس زون کے لئے ایک ہزار ایکڑ اراضی حاصل کی جاچکی ہے اورصنعتی بستی کے قیام کے لئے اقدامات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ وزارت منصوبہ بندی میں قائم سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ سندھ میں چائنہ سپیشل اکنامک زون دھابیجی زون میںمختلف انڈسٹری کے قےام کو عمل مےں لاےا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس صنعتی زون سے ائیرپورٹ کا فاصلہ 80کلومیٹر، 85کلومیٹر بندرگاہ ،5 کلومےٹر ریلوے سٹیشن سے اور 4.5 کلومےٹر ہائی وے سے ہے ۔