پاکستانی نوجوانوں میں سپورٹس کے شعبے میں بے اتنہا صلاحیت موجود ہے، وزیراعظم عمران خان

107
APP77-31 ISLAMABAD: October 31 - Prime Minister Imran Khan meeting with boxer Amir Khan at PM Office. APP

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں میں سپورٹس کے شعبے میں بے اتنہا صلاحیت موجود ہے۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انکی توانائیوں کا مثبت استعمال حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے بدھ کو وزیر اعظم آفس میں ملاقات کے دوران کہی۔ عامر خان نے وزیر اعظم کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ عامر خان نے کہا کہ وہ پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے باکسنگ کے شعبے میں عامر خان کی جانب سے کی گئی پیش کش کا خیر مقدم کیا۔