شاہ سلمان کا انڈونیشی مسافر طیارے کے حادثے پر اظہار تعزیت

69

ریاض ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے انڈونیشی مسافر طیارے کے حادثے پر انڈونیشیا کے صدر اور لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کردیا۔شاہ سلمان میں انڈونیشی صدر کے نام اپنے پیغام میں واضح کیا کہ انڈونیشی مسافر طیارہ گرنے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی اطلاع پر ہمیں دکھ ہوا۔ اس موقع پر میں سعودی عوام و حکومت اور خود اپنی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور انڈونیشیا کے برادر عوام سے تعزیت کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں پر اپنا فضل و کرم فرمائے۔