امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ

73

ٹوکیو ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) ایشیائی فوریکس مارکیٹس میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ تین ہفتوں کی بلند سطح 113.330 ین فی ڈالر پر آگئی۔ٹوکیو ٹریڈ میں یورو کی شرح تبادلہ 0.25 فیصد کمی کے ساتھ 1.1345 رہی جبکہ چینی یوان کی شرح تبادلہ 6.9652 یوان فی ڈالر اور آسٹریلوی ڈالر کی شرح تبادلہ 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 0.7083 ڈالر رہی۔