بدعنوان، عدالتی مفروروں اور اشتہاری مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،چیئرمین نیب

84

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ”احتساب سب کیلئے“ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوان، عدالتی مفروروں اور اشتہاری مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، بدعنوانی کا خاتمہ نہ صرف نیب کا قومی فرض ہے بلکہ اس کی اولین ترجیح بھی ہے، نیب نے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے انسداد بدعنوانی کی مو¿ثر پالیسی وضع کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی بنیادی ترجیح مالی کمپنیوں میں بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی، بینک فراڈز، بینک نادہندگی، اختیارات سے تجاوز اور سرکاری ملازمین کی جانب سے سرکاری فنڈز میں خوردبرد کے مقدمات کو نمٹانا ہے۔