ہنگری اور آسٹریا مہاجرین کے مسلئے پر عالمی معاہدے سے دستبرداری کا فیصلہ غلط ہے، اقوام متحدہ

67

اقوام متحدہ ۔ 2 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے ہنگری اور آسٹریا کے مہاجرین کے بارے ایک بین الاقوامی معاہدے سے دستبردار ہونے کے فیصلے کو غلط قرار دیا ہے۔ ان ممالک کے سربراہان نے حال ہی میں اس معاہدے پر دستخط نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے اس ردعمل کا اظہار عالمی ادارے کے مہاجرین سے متعلق امور کے لیے نمائندہ خاتون لوئیس آربر نے خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے کیا۔ منظم، محفوظ اور باضابطہ مہاجرت کے اس بین الاقوامی معاہدے کی منظوری رواں سال جولائی میں 193 رکن ممالک نے دی تھی۔