اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ملک بھر میں حالات کنٹرول میں ہیں، حکومت عوام کی زندگی اور آزادی کی ضامن ہے، مظاہرین کے خلاف آپریشن کی سوشل میڈیا پر خبریں غلط ہیں۔ جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حکومت تشدد کی راہ نہیں اپنانا چاہتی اور مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری آج بھی مظاہرین کی قیادت سے مذاکرات کریں گے۔