نیو یارک ۔ 2 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے تعاون سے زمین کے مشاہدہ سے اعدادوشمار اکٹھے کرکے ممالک کو دینے کے سلسلہ میں شراکت داری قائم کردی گئی ہے، ان اعدادوشمار کی دستیابی سے صحرابردگی اور زمینی انحطاط سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے میں بڑی مدد ملے گی۔ گروپ آف ارتھ آبزرویشن (جی ای او ) نامی اقدام مختلف ممالک کے مقامی اور قومی فیصلہ سازوں کو دستیاب زمین کے بارے میں دیئے جانے والے اعدادو شمار کا جائزہ لے کر انہیں مزید معیاری بنائے گا جن کو فیصلہ سازی میں موثر طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔ صحرا بردگی پر قابو پانے والے یو این کنونشن نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا بھر کے169 ممالک میں زمین کا معیار گررہاہے جس کے نتیجہ میں ان میں ممالک میں موجود جنگلی حیات ناپید ہونے کے ساتھ ساتھ آبادیوں کی اندرون ملک منتقلی اور جبری مائیگریشن ہورہی ہے۔