پی سی بی نے قائداعظم فرسٹ کلاس سپر ایٹ مقابلے لاہور سے کراچی منتقل کر دیئے

82
نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں موسم کی خرابی کے باعث قائداعظم فرسٹ کلاس سپر ایٹ کرکٹ کے مقابلے لاہور سے کراچی منتقل کر دیئے، یہ مقابلے 7 نومبر سے شروع ہونگے۔ گروپ ون کے میچز میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کا مقابلہ پاکستان واپڈا سے سٹیٹ بینک گراﺅنڈ میں اور کے آر ایل کا مقابلہ لاہور بلیو سے این بی پی سٹیڈیم میں ہوگا۔ گروپ ٹو کے میچز سوئی سدرن گیس کمپنی کا مقابلہ پشاور سدرن کلب کلب گراﺅنڈ میں اور کراچی وائٹس کا مقابلہ حبیب بینک یو بی ایل گراﺅنڈ میں ہوگا۔ فائنل میچ 4 دسمبر کو شروع ہوگا۔