چینی سٹیل اور خام لوہے کے نرخ گر گئے

191

شنگھائی ۔ 2 نومبر (اے پی پی) چین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی کے باعث چینی سٹیل کے نرخ گر گئے۔شنگھائی فیچرز ایکسچینج میں جنوری میں تعمیراتی مقاصد کے لئے استعمال ہونے والی سٹیل ریبار کی سپلائی کے سودے قیمت میں 1.2فیصد کمی کے ساتھ 4127 یوان (592.19 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ہاٹ رول سٹیل کوائل 2.9 فیصد کمی کے ساتھ 3751 یوان فی ٹن جبکہ ڈلیان کموڈیٹی ایکسچینج میںخام لوہا(آئرن اوور)کی سپلائی کے سودے بھی 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 533.5 یوان فی ٹن طے پائے۔