وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر امان اللہ کنرانی اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد

104

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر امان اللہ کنرانی اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وکلاءنے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری روایات کے فروغ میں قابل فخر کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے نومنتخب عہدیداران آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔