صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بیکن ہاﺅس کے زیر اہتمام کراچی میں عالمی کانفرنس سے خطاب

90
APP41-03 KARACHI: November 03 - President Dr. Arif Alvi addressing the inaugural session of panel discussion “A World of Tomorrow Remaining’. APP

کراچی ۔ 03 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف قوم کو بہتر پاکستان دے کر جانا ہے، تعلیم میں ترقی کے لئے ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی، پاکستان کے نظام تعلیم کو بہتر بنانا ترجیح ہے، نجی شعبہ نادار افراد کی تعلیم کے لئے بھی کام کرے۔ وہ ہفتہ کو یہاں بیکن ہاﺅس کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا لیکن ہم اس کے جواب میں بہت کچھ نہیں کر سکے، ہمارا ہدف قوم کو بہتر پاکستان دے کر جانا ہے، پاکستان کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانا ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو نئے دور کے مطابق تعلیم کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نجی شعبہ پر زور دیا کہ وہ نادار افراد کے لئے بھی تعلیم کی فراہمی پر کام کرے، تعلیم کے شعبے کے لئے ہمیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہو ںگی۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءمیںانہوں نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے سرکاری سکولوں کی بہتری کے لئے انہوں نے کام کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کا استعمال ترقی کے لئے بہت اہم ہے۔