اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) قومی ٹےم ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپئن شپ مےں شرکت کے لئے 6 اگست کو پولےنڈ روانہ ہوگی۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپین شپ رواں سال 6 سے 16 اگست تک پولینڈ میں کھیلی جائے گی جس مےں پانچ کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرےں گے۔اےونٹ کی تےاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے تربےتی کےمپ میں اسرار احمد ، عباس شوکت ، احسن ایاز، کاشف آصف اور مہران جاوید تربیت حاصل کررہے ہیں اور کوچ انہیں جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔