خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

128

سنگاپور ۔ 18 جولائی (اے پی پی) ایشیائی مارکیٹ میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے پہلے روز خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہاجس کی وجہ امریکا اور چین کی معیشت میں بہتری بارے رپورٹ کے اجراءکے بعد دنیا کی دونوں بڑی معیشتوں میں خام تیل کی طلب میں اضافے بارے پائی جانے والی توقعات ہیں۔ امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے معاہدے 7 سینٹ یا 0.15 فیصد کے اضافے سے 46.02 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 23 سینٹ یا 0.48 فیصد کی بہتری سے 47.84 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔