یورپ روس اور امریکا کا مقابلہ کرنے والی فوج تشکیل دے، فرانسیسی صدر

72

پیرس ۔ 7 نومبر (اے پی پی) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے پورپ میں ایک ایسی فوج کی تشکیل پر زور دیا ہے، جو روس، چین اور امریکا کا بھی مقابلہ کر سکے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطاب ایک مشترکہ یورپی فوج کے حامی فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ یورپ کو امریکا پر اپنا انحصار کم سے کم کرنا چاہیے۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب پہلی عالمی جنگ کے ایک سو سال مکمل ہو رہے ہیں۔ گزشتہ برس یورپی یونین نے کئی بلین یورو کا ایک ایسا فنڈ بھی قائم کیا تھا، جس کا مقصد یورپ کی دفاعی صلاحیتیں بڑھانا ہے۔