چینی سٹیل اور خام لوہے کے نرخوں میں کمی کا رجحان برقرار

بیجنگ ۔ 8 نومبر (اے پی پی) چینی خام لوہے کے نرخوں میں کمی کا عمل جاری ہے۔ڈیلین کموڈیٹی ایکسچنج میں جنوری کے لئے خام لوہے(آئرن اوور)کی سپلائی کے بیشتر سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 510 یوان(74 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔شنگھائی فیچر ایکسچینج میں تعمیرات میں استعمال ہونے والی سٹیل ریبار کے نرخ بھی 1.9 فیصد کمی کے ساتھ 3962 یوان فی ٹن اور سٹیل کی تیاری کے …

بیجنگ ۔ 8 نومبر (اے پی پی) چینی خام لوہے کے نرخوں میں کمی کا عمل جاری ہے۔ڈیلین کموڈیٹی ایکسچنج میں جنوری کے لئے خام لوہے(آئرن اوور)کی سپلائی کے بیشتر سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 510 یوان(74 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔شنگھائی فیچر ایکسچینج میں تعمیرات میں استعمال ہونے والی سٹیل ریبار کے نرخ بھی 1.9 فیصد کمی کے ساتھ 3962 یوان فی ٹن اور سٹیل کی تیاری کے لئے استعمال ہونے والا خام مواد ”کوک“کے نرخ 1.3 فیصد اضافہ کے ساتھ 2408.50 یوان فی ٹن طے پائے۔کوکنگ کول 1370یو ان فی ٹن رہا۔