وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا سیرت النبی کانفر نس سے خطاب

119
APP31-12 LAHORE: November 12 - Federal Minister for Religious Affairs and Interfaith Harmony Pir Noor ul Haq addressing at Seerat Conference. APP photo by Zahid Chaudhry

لاہور۔12 نومبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ کائنات کے ہر ذرے کے لیے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجے گئے ‘حضور کا ذکر مبارک سب اذکار سے زیادہ افضل ہے ‘آپ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی یونیورسٹی آف فیصل آباد لاہور کیمپس میں سیرت النبی کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ حضور کا فرمان ہے کہ علم کی بات کہیں سے بھی ملے اسے حاصل کر لیں،آپ کی شخصیت رحمت ہی رحمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اس ملک میں ریاست مدینہ کی بنیادیں نہیں آئیں گی کامیابی ممکن نہیں‘ذات مصطفی سے وابستگی صرف آخرت ہی نہیں بلکہ دنیا میں بھی کامیابی کی ضمانت ہے،