اے این ایف نے ضبط شدہ گاڑیوں کو نیلام کرکے 12 کروڑ روپے قومی خزانہ میں جمع کرائے

77

سلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) انسدا د منشیات فورس (اے این ایف) نے منشیات فروشوں کی 4 سال کے دوران589 گاڑیاںضبط کیں جن کو نیلام کرکے 12 کروڑ 11 لاکھ رروپے قومی خزانہ میں جمع کرا دیئے گئے۔ وزرات داخلہ کے دستاویز کے مطابق گزشہ چار سال 2014-18ءکے دوران انسداد منشیات فورس نے بڑے پیمانے پر کارروائیوں کے دوران ان گاڑیوں کو تحویل میں لیکر ضبط کیا تھا۔ بعدازاں ان ضبط شدہ گاڑیوں کی نیلامی کرکے حاصل ہونیوالی رقم قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے قومی خزانے میں جمع کروائی دی گئی۔