
اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث بڑی مچھلیوں کو کسی صورت بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت لوٹی ہوئی ملکی دولت واپس لانے کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کوئی بھی شخص بیرونی ممالک میں اپنی بلیک منی کو چھپا نہیں سکے گا، منی لانڈرنگ کو روکنے کے لیے تعاون کے حوالے سے 10 ممالک سے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 700 ارب روپے کی بیرون ملک منی لانڈرنگ کی گئی۔