
اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان واحد راہنما ہیں جنہوں نے عافیہ صدیقی کے حق میں مسلسل آواز بلند کی ،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو انصاف دلانا ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔وہ منگل کو عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ بیرون ملک قید ہر پاکستانی کی انصاف تک رسائی اور فراہمی ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر شہری کے حقوق کا تحفظ حکومت اپنی آئینی ذمہ داری سمجھتی ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کا عافیہ صدیقی کے معاملے کو اجاگر اور حل کرنے کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔