
اسلام آباد۔14 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔