مقبوضہ کشمیر، مشترکہ حریت قیادت کی آسیہ اندرابی اور انکی ساتھیوں پر فردجرم عائد کرنے اور مسرت عالم پر پھر سے کالا قانون لاگو کرنے کی مذمت

80

سرینگر۔ 16 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے بھارتی تحقیقاتی ادارے ’این آئی اے‘ کی طرف سے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں نظر بند دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور انکی ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کے خلاف دلی کی ایک عدالت میں فرم جرم عائد کرنے جبکہ جموںوکشمیر مسلم لیگ کے چیئرمین مسرت عالم بٹ پر ایک مرتبہ پھر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں کے خلاف فرسودہ اور بے بنیاد الزامات پر مبنی چارج شیٹ دراصل انہیں ایک طویل عرصے تک پابندسلاسل رکھنے کی ایک سازش ہے۔