اسلام آباد۔ 16 نومبر (اے پی پی) حضور نبی پاک کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام کے ساتھ سرکاری طور پر منانے کیلئے 2 روزہ انٹرنیشنل رحمة اللعالمین کانفرنس 20 اور 21 نومبر کو اسلام آباد میں ہو گی۔ رواں سال کانفرنس کا موضوع ”ختم نبوت اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں تعلیمات نبوی کی روشنی میں“ رکھا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق کانفرنس سے قبل (کل) ہفتہ کو بین الاقوامی محفل حسن قرا¿ت و نعت کا مقابلہ نیو میمن مسجد کراچی میں بعد از نماز عشاءہو گا۔ اتوار کو گورنر ہاﺅس لاہور میں محفل سماع ہوگی۔ قومی سیرت کانفرنس کے موقع پر قومی اور علاقائی زبانوں میں سیرت طیبہ پر لکھی گئی کتب سیرت، مقالات سیرت اور نعتیہ کلام کے مقابلے ہوں گے جن میں اول، دوئم اور سوئم آنے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔