اسلام آباد ۔17 نومبر(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ہفتہ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کے مطابق گزشتہ دس سال کے دوران صرف وفاقی حکومت کے خزانے سے بلوچستان کو 1500 ارب روپے (ایک لاکھ پچاس ہزار کروڑ روپے) منتقل کئے گئے ہیں، بلوچستان کو منتقل کئے گئے فنڈز میں صوبائی سطح پر مختلف ٹیکسز کی وصولیاں وغیرہ شامل نہیں ہیں۔ فواد حسین چوہدری نے مزید کہا کہ جب رقم کے متعلق پوچھا جائے کہ وہ کہاں گئی تو جمہوریت اور پارلیمنٹ کا وقار خطرے میں پڑ جاتا ہے۔