وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

84
وزیر اعظم نوجوانوں کے مستقبل پر بہت توجہ دے رہے ہیں،ای کامرس کے ذ ریعے نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کو روز گار فراہم کیا جا رہا ہے جس کیلئے حکومت نے انقلابی کامیاب جوان پروگرام شروع کیا ہے،وزیر مملکت علی محمد خان

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قومی معیشت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی معاملات کے حل اور فیصلوں میں قوم موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عوامی نمائندوں کو ایماندار اور سچا ہونا چاہیئے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف احتساب کا عمل بلاتفریق ہونا چاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے پارلیمنٹ سب سے بہترین فورم ہے، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے بغیر ثبوتوں کے دوسروں پر تنقید کرنے سے گریز کرنا چاہیئے۔