اسلام آباد ۔18 نومبر(اے پی پی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار نے تبلیغی جماعت کے امیر مولانا عبدالوہاب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں چیف جسٹس نے تبلیغی جماعت کے امیر مولانا عبدالوہاب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔