رواں مالی سال کے ابتدائی چارماہ میں بسوں اورٹرکوں کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 16.22 فیصد کی کمی ریکارڈ

124

اسلام آباد ۔18 نومبر(اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی چارماہ میں ملک میں بسوں اورٹرکوں کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 16.22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2018ءتک ملک میں 3 ہزار88 ٹرکوں اوربسوں کی پیداوار ہوئی اور2 ہزار663 یونٹوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 16.22 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چارماہ میں ملک میں 3ہزار589 یونٹ ٹرکوں اوربسوں کی پیداواراور3 ہزار176یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔