واحد چار روزہ میچ، انگلینڈ لائنز ٹیم پہلی اننگز میں 240 رنز پر آﺅٹ، ثام بیلنگز اور جیسن روئے کی نصف سنچریاں، عرفان کی 4 اور شاہین شاہ کی 3 وکٹیں، پاکستان اے نے 2 وکٹوں پر 33 رنز بنا لئے

70

ابوظہبی۔18 نومبر(اے پی پی )انگلینڈ لائنز کی ٹیم پاکستان اے کے خلاف واحد چار روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 240 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، ثام بیلنگز اور جیسن روئے نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں سکور کیں، بیلنگز 74 اور روئے 59 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، محمد عرفان نے 4 اور شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں پاکستان اے ٹیم نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 33 رنز بنا لئے تھے۔ اتوار کو ابوظہبی میں شروع ہونے والے چار روزہ میچ میں انگلینڈ لائنز کی ٹیم پہلی اننگز میں 240 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کپتان ثام بیلنگز 74 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، جیسن روئے 59 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، محمد عرفان نے 4، شاہین شاہ آفریدی نے 3 علی شفیق نے 2 اور محمد اصغر نے ایک وکٹ لی۔ جواب میں پاکستان اے ٹیم نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں پر 33 رنز بنا لئے تھے اور اسے انگلینڈ لائنز کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 207 رنز درکار ہیں، عابد علی 11 اور شان مسعود 8 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، خرم منظور 11 اور عثمان صلاح الدین ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، مارک ووڈ اور اوورٹن نے ایک، ایک وکٹ لی۔