عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

112

سنگاپور۔19 نومبر(اے پی پی)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں پیر کو اضافہ کا رجحان رہا۔سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت دسمبر کے لئے برنٹ کروڈ کی ترسیل کے سودے 53 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 67.29 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ ڈبلیو ٹی آئی کی سپلائی کے سودے71 سینٹ اضافے کے ساتھ 57.17 ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔