
اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ قانون سازی اور قوانین پرعملدرآمد کے حوالے سے تمام صوبوں کے تعاون کی ضرورت ہے، وزیر اعظم نے خواتین کے وراثتی قوانین کو بہتر بنانے کے حوالے سے خاص تاکید کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کوپی ایم آفس میں قانونی اصلاحات سے متعلق مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مشاورتی اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم اور وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب نے کی۔ اجلاس میںچاروں صوبوں سے وزرائے قانوں، اٹارنی جنرلز اور قانونی نمائندوں نے شرکت کی۔