وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

113

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کرپشن کا چیمپیئن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماﺅں کے خلاف بدعنوانی کا کوئی بھی سکینڈل سامنے نہیں آیا ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران اپنے اثاثوں کو ظاہر کیا جس میں انہوں نے جھوٹ بولا اور بعد میں اپنی تقریر سے منحرف ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام کے سامنے لولے لنگڑے بہانے بناکر کرپشن کا جواز پیش کر رہی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت بلاامتیاز احتساب چاہتی ہے