اینٹیگوا ۔ 20 نومبر (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے سیمی فائنلز (کل) کھیلے جائینگے۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ میگا ایونٹ ویسٹ انڈیز میں اپنی آب و تاب کے ساتھ جاری ہے اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچنے والا ہے۔