ملائیشیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس زکریاکا انٹرویومیں اظہار خیال

67

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) ملائیشیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس زکریا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران کے دورہ سے ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان دوستی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ منگل کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان عرصہ دراز سے خوشگوار دوطرفہ تعلقات قائم ہیں اور وزیراعظم کے حالیہ دورہ سے اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا جو خطہ میں بڑی اہمیت کے حامل ممالک ہیں، خوراک، دفاع، معیشت اور دیگر سیکٹرز میں قریبی تعاون کر سکتے ہیں۔