26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومتجارتی خبریںرواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں...

رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 0.4 فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے ابتدائی چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں0.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 4407 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 4389 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں 18 ملین ڈالر یعنی 0.4 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران نیٹ ویئرز کی قومی برآمدات میں سب سے زیادہ 10 فیصد کااضافہ ہوا ہے اور برآمدات کا حجم 872 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 963 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ بیڈ ویئرز کی برآمدات 2 فیصد کے اضافہ سے 755 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 771 ملین ڈالر تک بڑھیں ، اسی طرح تیار ملبوسات کی برآمدات 805ملین ڈالر سے 810 ملین ڈالر تک بڑھی ہیں جس میں ایک فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=123039

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں