ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے جامع مسجد منسٹر انکلیو میں قرآن خوانی

90

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے بروز جمعرات جامع مسجد منسٹر انکلیو میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، قاسم خان سوری کی والدہ کا11نومبر 2018کو کوئٹہ میں انتقال ہو گیا تھا۔ قرآن خوانی میں چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی، سینٹ میں قائدایوان شبلی فراز، وفاقی وزیر برائے اطلاعات نشریات فواد چوہدری، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کے علاوہ اراکین قومی اسمبلی و سینٹ، میڈیا نمائندوں، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران اور عملے اور معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ قرآن خوانی کے بعد مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے خطیب جامع مسجد منسٹر انکلیو مفتی امیر زیب نے خصوصی دعا کرائی۔ شر کاءنے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے د±کھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اللہ تعالی سے ان کی والدہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا کرنے کے لئے دعا کی۔