35.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومتجارتی خبریںخالد سراج ٹیکسٹائل ملز کے بعد از ٹیکس خسارہ میں 16.19 فیصد...

خالد سراج ٹیکسٹائل ملز کے بعد از ٹیکس خسارہ میں 16.19 فیصد کمی

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکی پہلی سہ ماہی میں خالد سراج ٹیکسٹائل ملز کے بعد از ٹیکس خسارہ میں 16.19 فیصد کمی ہوئی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق 30 ستمبر 2018ءکو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لئے کمپنی کے بعد از ٹیکس خسارہ میں 16 فیصد سے زائد کی کمی سے خسارہ 7.46 ملین روپے رہا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران خالد سراج ٹیکسٹائل ملز کو8.9 ملین روپے کا بعد از ٹیکس خسارہ ہوا تھا ۔ اس طرح جولائی تا ستمبر 2017ءکے مقابلہ میںجولائی تا ستمبر 2018ءکے دوران کمپنی کے بعد از ٹیکس خسارہ میں 1.44 ملین روپے یعنی 16.19 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=123228

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں