فرنیچر کی برآمدات میں گزشتہ ماہ 28.21 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ براے شماریات

88
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) اکتوبر 2018ءکے دوران فرنیچر کی قومی برآمدات میں 28.21 فیصد کااضافہ ہواہے۔ ادارہ براے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2018ءکے دوران فرنیچر کی قومی برآمدات کاحجم 5 لاکھ ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اکتوبر2017ءکے دوران 3 لاکھ 90 ہزار ڈالر مالیت کا فرنیچر برآمد کیا گیا تھا۔ اس طرح اکتوبر 2017ءکے مقابلہ میں اکتوبر 2018ءکے دوران فرنیچر کی قومی برآمدات میں ایک لاکھ 10ہزار ڈالر یعنی 28 فیصد سے زیادہ کااضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔